رسائی کے لنکس

سری لنکاسابق تامل نابالغ فوجیوں کو جلدرہا کردے گا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وہ سابق نابالغ فوجی جو سری لنکا کی طویل اور خوں ریز خانہ جنگی میں تامل ٹائیگر باغیوں کے دوش بدوش لڑتے رہے تھے، ہوسکتا ہے کہ جلد ہی اپنے خاندانوں سے جاملیں۔

سری لنکا کی حکومت نے جمعے کے روز کہا ہے کہ وہ 500 سے زیادہ نابالغ فوجیوں کو مئى کے آخر میں رہا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

حکومت کی فوجوں نے تامل باغیوں کو شکست دے کر 26 سال پرانی خانہ جنگی کو ختم کرتے ہوئے ان نابالغ فوجیوں کو تحویل میں لے لیا تھا۔

بعد میں ان بچوں کو بحالی کے ایک سال بھر کے پروگرام میں شامل کردیا گیا۔پھر ایک جج نے حکومت کو حکم دیا کہ وہ پروگرام کے ختم ہوتے ہی ان بچوں کو واپس اُن کے گھروں کے بھیج دے۔

ابھی گذشتہ دسمبر میں اقوامِ متحدہ کےایک اعلیٰ ایلچی نے سابق نابالغ فوجیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔

بچوں اور مسلح تنازعات کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی پیٹرک کیمرٹ نے سری لنکا کی حکومت پر زور دیا دیا تھا کہ وہ امدادی ایجنسیوں کو اُن کیمپوں میں جانے کی اجازت دے ، جہاں ان بچوں کو رکھا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG