رسائی کے لنکس

سری لنکا نے آسٹریلیا کو 229 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گال میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو 431 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم محض 183 بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا نے آسٹریلیا کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 229 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو، صفر سے برتری حاصل کر لی۔

گال میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو 431 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم محض 183 بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکن باؤلر دلروان پریرا نے دوسری اننگز میں آسٹریلیا کو سنبھل کر نہ کھیلنے دیا اور چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انھوں نے اس میچ میں مجموعی طور پر دس وکٹیں حاصل کی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلوی باؤلر اسٹارک نے اس اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ مینڈس 86 رنز کے ساتھ نمایاں سری لنکن بلے باز رہے۔

مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور صرف 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 237 رنز بنائے اور جیت کے لیے آسٹریلیا کو 431 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سیریز کا پہلا میچ سری لنکا نے 106 رنز سے جیتا تھا۔ تیسرا اور آخری میچ 13 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG