رسائی کے لنکس

’’ تمہاری امرتا ‘‘


Bollywood actor Shabana Azmi
Bollywood actor Shabana Azmi

یہ ڈراما’’ اے۔آر۔گرنی ‘‘کے امریکی ڈرامے ’’لو لیٹرز‘‘ سے ماخوذ ہے، جسے جاوید صدیقی نے بھارت کے پس منظر میں ڈرامائی تشکیل دی ہے

’’ تمہاری امرتا‘‘ ایک ایسا سٹیج ڈراما ہے جو گزشتہ 20 برسوں سے انتہائی کامیابی کے ساتھ بھارت، امریکہ، یورپ اور پاکستان میں سٹیج کیا گیا ہے اور بھارت میں اب بھی اسے اسی ذوق و شوق سے دیکھا جا رہا ہے جیسے 1992 ء میں پہلی مرتبہ دیکھا گیا۔

اس ڈرامے کی کہانی ’’محبت بھرے خطوط‘‘ کے ذریعے آگے بڑھتی ہے۔ پہلا خط مرکزی کردار امرتا نے اپنی آٹھویں سالگرہ پر 10 سالہ ذوالفقار حیدر کو لکھا۔ اور پھر یہ سلسلہ 35 برس تک چلتا ہے۔

یہ ڈراما’’ اے۔آر۔گرنی ‘‘کے امریکی ڈرامے ’’لو لیٹرز‘‘سے ماخوذ ہے ،جسے جاوید صدیقی نے بھارت کے پس منظر میں ڈرامائی تشکیل دی ہے۔ اس کے ڈائریکٹر ’’ فیروز عباس خان ‘‘ ہیں اور مرکزی کرداروں میں شبانہ اعظمی اور فاروق شیخ شامل ہیں۔

اس ڈرامے کو پہلی بار 1992ء میں اسٹیج کیا گیاتھا۔ بعدازاں 2006ء میں اسے کراچی اور اسلام آباد میں پیش کیا گیا اور اس کی آمدنی سیلاب زدگان کو دی گئی ۔

پاکستان میں اس ڈرمے کو بے حد سراہا گیا اور کئی معروف اخبارات نے اس کھیل کو اپنی شہ سرخیوں میں جگہ دیتے ہوئے یہ تبصرے کیے کہ تمہاری امرتا کی کہانی اور کرداروں نے ڈرامہ دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا۔

تفصیلات اس آڈیو رپورٹ میں۔

please wait

No media source currently available

0:00 0:03:12 0:00
XS
SM
MD
LG