رسائی کے لنکس

چین: نشاستے کی فیکٹری میں دھماکا، 19 لوگ ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

چین میں نشاستے کے ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 19 لوگ ہلاک اور 49 زخمی ہوگئے۔

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ امدادی کارکن بدھ کے روز دھماکے کے بعد22 گھنٹے تک کام کرتے رہے۔

ہوپئے صوبے میں چِنگ ہوانگ تاؤ لی ہوا نامی نشاستے کی کمپنی میں جس وقت دھماکا ہوا، فیکٹری میں 107 لوگ کام کررہے تھے۔زخمیوں میں سے آٹھ کی حالت نازک بتائى گئى ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ابتدائى چھان بین سے پتا چلتا ہے کہ بھک جل اُٹھنے والی گَرد غالباً دھماکے کا سبب بنی ۔

حکام نے کمپنی کے نائب جنرل منیجر اور ورک شاپ کے ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا ہے اور فیکٹری کو کام روک دینے کا حکم دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG