رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ خطاب، توقعات کیا ہیں؟


صدر اوباما کا ’سٹیٹ آف دی یونین‘ خطاب، توقعات کیا ہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:09 0:00

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ صدر اوباما سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں خارجہ پالیسی پر خاص توجہ مرکوز رکھیں گے

منگل کی شب جب صدر اوباما کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے ’سٹیٹ آف دی یونین‘ خطاب کریں گے تو یہ ان کا بطور صدر ایوان ِنمائندگان سے یونین کا آخری خطاب ہوگا۔

میتھیو ڈیلک جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے شعبہ ِسیاسیات سے منسلک ہیں اور کہتے ہیں کہ سٹیٹ آف دی یونین خطاب امریکی صدر کے لیے ایک بہترین موقع ہوتا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں اور قوم کو ملکی اقدامات کے حوالے سے اعتماد میں لیں۔

امریکی صدر براک اوباما منگل کی شب ایک ایسے وقت میں ایوان ِنمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جب ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدر اوباما کی کارکردگی اور امریکہ کی خارجہ پالیسیوں کے معاملات پر صدر اوباما کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ صدر اوباما سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں خارجہ پالیسی پر خاص توجہ مرکوز رکھیں گے۔

صدر اوباما کے سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے حوالے سے مزید تفصیلات اس وڈیو رپورٹ میں:

XS
SM
MD
LG