رسائی کے لنکس

سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اوباما معیشت پر توجہ مرکوز رکھیں گے


توقع ہے کہ امریکی صدر براک اوباما بدھ کی رات ملکی صورتِ حال پر اپنے خطاب میں معیشت پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ یہ خطاب اس وقت ہو رہا ہے جب رائے عامہ جائزوں کے مطابق اُن کی مقبولیت میں کمی آئی ہے اور بیروزگاری کی شرح میں دس فی صد کمی واقع ہو چکی ہے۔

اس خطاب میں صدر اوباما قانون سازوں سے درخواست کریں گے کہ متعدد داخلی منصوبوں پر ہونے والے اخراجات پر تین سالوں تک پابندی عائد کی جائے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مجوزہ پابندی کا مقصد ملک کے بڑھتے ہوئے بجٹ کے خسارے میں کمی لانا ہو گا۔

اوباما انتظامیہ پر اخراجات میں کمی لانے، روزگار فراہم کرنے اور گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کے لیے کئی طرح کے دباؤ کا سامنا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری رابرٹ گِبز کا کہنا ہے کہ اپنی تقریر میں صدر ملکی معیشت پر امریکیوں کی برہمی اور مایوسی کو پیشِ نظر رکھیں گے۔

ایک نئے عوامی جائزے میں جو بدھ کے روز ‘وال سٹریٹ جرنل’ میں شائع ہوا ہے، امریکیوں کا کہنا ہے کہ مسٹر اوباما نے معیشت اور نظامِ صحت کی اصلاحات پر بہت زیادہ توجہ مبذول کی ہے۔

گِبز نے بدھ کو کہا تھا کہ صدر اوباما نظامِ صحت کی اصلاحات پر کانگریس سے درخواست کریں گے کہ مل کر کام کیا جائے۔ اصلاحات کا بل اِس وقت ایوان اور سنیٹ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے قائدین کے درمیان مذاکرات کے حتمی دور میں داخل ہے۔

XS
SM
MD
LG