رسائی کے لنکس

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں مندی کا رجحان


بیجنگ
بیجنگ

عالمی منڈیوں میں اس تازہ ترین طلاطم کا آغاز سوموار کو اس وقت ہوا جب چینی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی 7 فیصد تک پہنچ گئی، جس کے بعد، فوری طور پر حکام نے شنگھائی اور شین زین اسٹاک مارکیٹوں میں دن کے کاروبار بند کرا دیا

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں سوموار کو کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کی وجہ یورپی کساد بازاری اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث چینی اسٹاک میں فروخت کا گرتا ہوا رجحان بتایا جاتا ہے۔

سوموار کو کاروبار کے آغاز پر ’ایس اینڈ پی‘ 500 اور ’ڈاؤ انڈسٹریل‘ کو 2 فیصد نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ نصدق کا کاروبار تقریباً 2.8 فیصد خسارے پر بند ہوا۔

عالمی منڈیوں میں اس تازہ ترین طلاطم کا آغاز سوموار کو اس وقت ہوا جب چینی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی 7 فیصد تک پہنچ گئی، جس کے بعد، فوری طور پر حکام نے شنگھائی اور شین زین اسٹاک مارکیٹوں میں دن کے کاروبار بند کرا دیا۔

چینی صنعتکاروں کی مایوسی کی وجہ سے حصص کی فروخت کا رجحان تیزی سے دیگر مقامات پر بھی پہنچا، سرمایہ کاروں نے دیکھا کہ چینی معاشی افزائش سست روی کا شکار ہے۔ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے اور بہت سی دیگر اقوام کے لئے یہ کلیدی مارکیٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔

کاروبار بند ہونے سے پہلے، جاپان کا نکے انڈکس 3 فیصد اور ہانگ کانگ کا ڈھائی فیصد سے زائد نیچے گرچکا تھا۔

یورپی مارکیٹ جو ایشیا کی تقلید کرتا ہے، ایک فیصد پر؛ جرمنی کا ڈیکس چار فیصد سے زائد جب کہ لندن میں ایف ٹی ایس ای دو فیصد سے زائد گرا۔

اس دوران، تیل پیدا کرنے والے کلیدی ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے باعث تیل کی پیدوار میں ممکنہ کمی کے پیش نظر خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

XS
SM
MD
LG