رسائی کے لنکس

بھارت: تیل کی قیمتوں میں اضافہ، ہڑتالیں، ٹرانسپورٹ بند


بھارت میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہونے والی ملک گیر ہڑتال کے نتیجے میں ملک بھر کے شہروں میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہونے سے اسکول اور کاروباری ادارے بند ہوگئے ہیں۔

بھارت کی حزب اختلاف کی اہم جماعت بی جے پی اور بائیں بازوں کی پارٹیوں کی جانب سے ہڑتال کی اپیل کے بعد پیر کے روز کولکتہ اور ممبئی کے ہوائی اڈوں سے پروازیں رک گئیں۔

بہت سے شہروں میں ریل اور بس سروس میں بھی خلل پڑا جومغربی بنگال ،گجرات اور بہار جیسی ریاستوں میں زیادہ نمایاں طوپر دیکھنے میں آیا جہاں کمیونسٹوں اور حزب اختلاف کی جماعتوں کی حکومتیں ہیں۔

مجموعی طور پر ملک بھر میں تشدد کے کسی بڑے واقعہ کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ملک کے شمالی شہر لکھنؤ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور بی جے پی کے ، کے ایک سینیئر راہنما ارجن جیٹلی کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت نے اپنے بجٹ خسارے میں کمی لانے کے لیے پچھلے مہینے تیل پر سبسیڈی ختم کردی تھی اور دوسرے ایندھنوں کی قیمتیں بڑھا دی تھیں۔

حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں پٹرول کی قیمت میں آٹھ سینٹ فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت چار سینٹ فی لٹر بڑھ گئی ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کوواپس نہیں لے گی۔

XS
SM
MD
LG