رسائی کے لنکس

سندھ : انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہڑتال


سندھ میں ہڑتال کے باعث دکانیں اور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رکھے گئے۔

پاکستان میں 11 مئی کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف سندھ میں 10جماعتی اتحاد کی اپیل پر بدھ کو سکھر، میرپورخاص سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال رہی۔

مسلم لیگ ن، سندھ ترقی پسند پارٹی ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، قومی عوامی تحریک اور جماعت اسلامی سمیت دس جماعتی اتحاد نے اس ہڑتال کی کال دی تھی۔

اتحاد کے رہنما عرفان گل مگسی کا کہنا ہے کہ "11مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں سندھ بھر میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی اور انتظامیہ کی سرپرستی میں نتائج میں تبدیلی کرکے 10 جماعتی اتحاد کے امیدواروں کو ہرایا گیا۔‘‘

سندھ میں ہڑتال کے باعث دکانیں اور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہونے سے کاروبار زندگی معطل رہا۔

ہڑتال کے دوران تعلیمی ادارے بھی مکمل طور پر بند ہونے سے کالجز اور یونورسٹیوں میں ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔

سندھ کے متعدد علاقوں میں نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
XS
SM
MD
LG