رسائی کے لنکس

اسکول کی چھت گرنے سے چار طالبات ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

صوبہ پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں پیر کو ایک نجی اسکول کی چھت گرنے سے چار طالبات ہلاک اور کم از کم 18 طالب علم زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام اور عینی شاہدین کے مطابق ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں چھت گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ طلبا و طالبات درس و تدریس میں مصروف تھے۔

اہل محلہ اور مقامی رہائشیوں نے ابتدائی امدادی کارروائی کر کے ملبے تلے پھنسے بچوں کو نکالا اور شدید زخمی طالب علموں کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو اس واقعہ کی تحقیقات کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

پنجاب میں صوبائی وزارت تعلیم کی ایک حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں لگ بھگ ساڑھے 14 ہزار سرکاری اسکول مناسب عمارتی ڈھانچے سے محروم ہیں اور طلبا و طالبات درختوں تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی بنیادی یا پرائمری تعلیم کی سطح کے اسکولوں کی حالت تسلی بخش نہیں۔

XS
SM
MD
LG