رسائی کے لنکس

زہر آلود پانی، پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ: تحقیق


ایک نئی تحقیق کے مطابق زہر آلود پانی کم مقدار میں لینے سے بھی انسان کے پھیپھڑوں کو ناقابل ِ تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق زہر آلود پانی پینے سے انسان کینسر، دل کی بیماریوں اور دیگر کئی عوارض میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق زہر آلود پانی کم مقدار میں لینے سے بھی انسان کے پھیپھڑوں کو ناقابل ِ تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔ جبکہ اگر زہر آلود پانی پینے والا شخص سگریٹ نوشی میں بھی مبتلا ہو تو یہ مسئلہ زیادہ گھمبیر ہو جاتا ہے۔


یہ تحقیق بنگلہ دیش میں کی گئی جس میں تقریباً سات کروڑ ستر لاکھ افراد شامل تھے۔ یہ تمام افراد غریب علاقوں کے مکین تھے اور کنووں کا ایسا پانی پینے پر مجبور تھے جو کہ زہر آلود تھا۔

پانچ برس تک یہ تحقیق جاری رہی۔ اس دوران ایسے 950 افراد کے پھیپھڑوں کے نمونے حاصل کیے گئے جو سانس کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ پھر ان افراد کا جائزہ ان مریضوں کے ساتھ کیا گیا جن کے خون میں زہر آلود پانی پینے کی وجہ سے سنکھیا کی مقدار زیادہ تھی۔

ایسے مریض جن کے خون میں سنکھیا کی مقدار کم تھی، ان کے پھییپھڑوں درست کام کر رہے تھے۔ لیکن ایسے مریض جن کے خون میں زہر آلود پانی پینے کی وجہ سے سنکھیا کی مقدار مجوزہ شرح سے دس گنا زیادہ تھی ان کو سانس لینے میں دقت پیش آ رہی تھی۔

XS
SM
MD
LG