رسائی کے لنکس

’بشر مومن‘ سے پہلے میں صرف ایک ایکٹر تھا، کسی بھی عام سے شخص کی طرح۔اچھا دکھنا تو چاہتا تھا، لیکن فیشن کے معاملے میں بہت زیادہ باخبر نہیں تھا۔ ’بشر مومن‘ میں میرے گیٹ اپ اور ڈریسنگ اسٹائل کو غیرمعمولی پذیرائی ملی اور۔۔۔

چھوٹی اسکرین کے بڑے اسٹار فیصل قریشی بطور ایکٹر اور ہوسٹ تو بے شمار فینز رکھتے ہی ہیں، لیکن ان کی ہٹ سیریل ’بشرمومن‘ کے بعد فیصل اب فیشن اور اسٹائل آئیکون بھی بن گئے ہیں جن کو دیکھ کر نوجوان اپنا ڈریسنگ اسٹائل طے کرتے ہیں۔

گذشتہ سال کی میگاہٹ سیریل ’بشرمومن‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی میں دیگر باتوں کے علاوہ فیصل قریشی کے میک اوور ، فیشن اور اسٹائلش ڈریسنگ کا بھی بہت ہاتھ تھا۔ اس سیریل کے ذریعے تازہ ترین انٹرنیشنل فیشن کو گھر گھر پہنچانے اور مقبول بنانے کا کریڈٹ فیصل کو جاتا ہے۔

فیصل فیشن کے نت نئے انداز متعارف کرانے سے متعلق کہتے ہیں ’بشرمومن‘ سے پہلے میں صرف ایک ایکٹر تھا، کسی بھی عام سے شخص کی طرح۔ اچھا دکھنا تو چاہتا تھا، لیکن فیشن کے معاملے میں بہت زیادہ باخبر نہیں تھا۔ ’بشر مومن‘ میں میرے گیٹ اپ اور ڈریسنگ اسٹائل کو غیرمعمولی پذیرائی ملی اور یہی وجہ ہے کہ اب میں اپنی ڈریسنگ اور اسٹائل کے بارے میں بہت زیادہ محتاط بھی ہوگیا ہوں اور میری دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے۔ایسا اس لئے ہے کہ جب آپ کے فینز آپ کی کسی چیز کو پسند کریں تو پھران کی خوشی کا خیال رکھنا ضروری ہوجاتا ہے۔‘

فیصل کے بقول۔۔’اپنی تمام آنے والی سیریل اور گیم شو ’جیت کا دم‘ کے لئے اب میں اپنی اسٹائلنگ ٹیم کے ساتھ پوری طرح انوالو رہتا ہوں اور ان کے ساتھ مل کر ایسا اسٹائل اپنانے کی کوشش کرتا ہوں جو منفرد بھی ہو اور مجھ پر اچھا بھی لگے۔‘

پبلسٹی فرم ’پچ میڈیا‘ کی پبلسٹ عنبر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’فیصل اپنے اسٹائل اور ڈریسنگ پر تو فوکس کرہی رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ اداکاری میں بھی پہلے سے زیادہ منجھے ہوئے انداز میں نظر آتے ہیں۔‘

فیصل کے فینز کو خوشخبری سناتے ہوئے عنبر کہتی ہیں ’فیصل کے فینز بہت جلد انہیں ایک نئی سیریل ’اقرار‘ میں دیکھ سکیں گے ۔۔وہ بھی بالکل مختلف روپ اور نئے گیٹ اپ میں۔۔۔‘

XS
SM
MD
LG