رسائی کے لنکس

سوڈان: ابیی پر قبضے کے دوران ایک سوافراد ہلاک ہوئے


سوڈان: ابیی پر قبضے کے دوران ایک سوافراد ہلاک ہوئے

سوڈان کے ابیی علاقے کے ایک عہدے دار نے کہاہے کہ گذشتہ ماہ جب شمالی سوڈان کی فورنز نے علاقے کا کنٹرول حاصل کیا تو اس موقع پر تقریباً ایک سو عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔

ابیی کے سابق چیف ایڈمنسٹیٹر ڈینگ اروپ کول نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو لڑائی میں ہلاک شدگان کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعداد حتمی نہیں ہے۔

ابیی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق آزاد ذرائع سے ممکن نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کا کہناہے کہ 21 مئی کو شمالی سوڈان کی فورسز کے قبضے کے بعد ابیی سے ہزاروں افراد کواپنی جانیں بچانے کے لیے فرار ہونا پڑا۔

اقوام متحدہ اور آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی سوڈان کی فورسز کی ابیی کے مرکزی قصبے میں داخلے کے بعد سے درجنوں عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں ۔

جنوبی سوڈان نو جولائی کو اپنی آزادی کا اعلان کرنے کی تیاریاں کررہاہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان ابھی تک اس بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکا کہ ابیی کے پورے علاقے پر کس کا کنٹرول ہوگا۔ اس علاقے میں تیل کے ذخائر موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG