رسائی کے لنکس

سوڈان: خرطوم یونیورسٹی پر پولیس کا دھاوا


سوڈان: خرطوم یونیورسٹی پر پولیس کا دھاوا
سوڈان: خرطوم یونیورسٹی پر پولیس کا دھاوا

سوڈان کی حزب اختلاف کی ایک تنظیم نے جمعے کے روز بتایا کہ پولیس نے خرطوم یونیورسٹی پر دھاوا بول کر وہاں ان سینکڑوں طالب علموں کر گرفتار کرلیا جو حکومت کے خلاف دھرنا دیے ہوئے تھے۔

تنظیم’ سوڈان چینج ناؤ‘ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پولیس نے دارالحکومت میں واقع یونیورسٹی کے ہوسٹلوں میں جمعے کو طلوع آفتاب سے قبل گھس گئی۔

نوجوانوں کی تنظیم نے، جس کے مقاصد میں صدر عمرالبشیر کے اقتدار کا خاتمہ ہے، کہا ہے کہ کئی طالب علموں کو شدید زدکوب کیا گیااور پولیس نے ان کی چیزوں کو توڑ پھوڑ دیا۔

طالب علم جنوری سے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے ، تشدد اور زیادتیوں کے واقعات کے خلاف دھرنا دیے ہوئے تھے۔

سوڈانی حکام نے اس خبر پر فوری طورپر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دسمبر میں بھی سوڈان کی سیکیورٹی فورسز نے خرطوم یونیورسٹی میں طالب علموں کے مظاہروں کو اسی طرح تشدد کے ذریعے منشتر کردیاتھا ۔ اس موقع پر درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور بہت سے طالب علم زخمی بھی ہوئے تھے۔

اس واقعہ کے بعد انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے سوڈان کی پولیس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے قوت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔

XS
SM
MD
LG