رسائی کے لنکس

سوڈان: حزب اختلاف کے راہنما ترابی گرفتار


سوڈان میں حزب اختلاف کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 برسوں میں پہلے کثیر جماعتی انتخابات کے ایک مہینے کے بعد، اسلام پسند حزب مخالف کے اعلیٰ سطحی راہنما کو گرفتار کر لیا ہے۔

حزب اختلاف کے عہدے داروں نے کہاہے کہ ہفتے کی رات سیکیورٹی عہدے داروں پر مشتمل ایک گروپ حسن الترابی کے گھر پہنچا اور انہیں اپنے ساتھ لے گیا۔

ترابی حزب مخالف کی پاپولر کانگریس پارٹی کے سربراہ ہیں۔

حکام نے پارٹی کے روزنامے رائے الشاب کے پرنٹنگ ہاؤس پر بھی چھاپہ مار اور اس کی تمام کاپیاں ضبط کرلیں۔

مسٹر ترابی ایک زمانے میں صدر عمر البشیر کے قریبی ساتھی تھے مگر اب وہ ان پر شدید تنقید کرنے والوں میں شامل ہیں اور حال ہی میں وہ پچھلے مہینے ہونے والے انتخابات کو ایک فریب قراد دے کراسے مسترد کرچکے ہیں۔

مسٹرترابی اپنی پارٹی بنانے کے بعد سے کئی بار جیل جاچکے ہیں۔

پچھلے سال وہ اس وقت گرفتار ہوئے تھے جب انہوں نے کہا تھا کہ صدر البشیر کو خود کو بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کردینا چاہیے۔

عدالت نے پچھلے سال دارفر میں جنگی جرائم کے الزام میں مسٹر بشیر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔مسٹر بشیر ان الزامات سے انکار کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG