رسائی کے لنکس

دارفُر کی جنگ ختم ہوگئى: سوڈان کا اعلان


سوڈان کے صدر عمر البشیر نے کہا ہے کہ اُن کے ملک کے علاقے دارفُر میں سات سال سے جاری جنگ ختم ہوگئى ہے۔

مسٹر بشیر نے نے بدھ کے روز شمالی دارفُر کے صدر مقام الفاشر میں کہا ہے کہ دارفُر میں جنگ اور بحران ختم ہوگیا اور ترقیاتی کاموں کے لیے ایک جنگ شروع ہوگئى ہے۔

مسٹر بشیر کے اس بیان سے ایک دن پہلے حکومت نے دار فُر کی سب سے طاقتور باغی تنظیم ، تحریکِ انصاف و مساوات یا جَیم کے ساتھ فائر بندی کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔ اسی سمجھوتے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق15 مارچ تک قیامِ امن کا کوئى حتمی سمجھوتا طے کریں گے۔

باغیوں کے چھوٹے گروپوں نے اس سمجھوتے کو رد کردیا ہے۔

بدھ کے روز ہی سوڈان کے حکام نے جَیم کے اُن 57 لشکریوں کو رہا کردیا ہے ، جو 2008 میں سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ایک حملے کے سلسلے میں قید تھے۔

مسٹر بشیر کی حکومت فائر بندی کے سمجھوتے کے تحت باغیوں کے خلاف موت کی سزائیں منسوخ کرنے پر رضا مند ہوگئى ہے۔

XS
SM
MD
LG