رسائی کے لنکس

سوڈان: دارفور میں 13 پولیس اہلکار ہلاک


سوڈان: دارفور میں 13 پولیس اہلکار ہلاک

سوڈان: دارفور میں 13 پولیس اہلکار ہلاک

سوڈان کے خانہ جنگی کا شکار علاقے دارفور میں مغویوں کی بازیابی کے لیے کی گئی ایک کارروائی کے دوران 13 پولیس اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق پولیس اہلکار جبلِ مارا کے علاقہ میں مغوی بنائے گئے تین فوجی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کے لیے کیے گئے آپریشن میں شریک تھے کہ ان کا سامنا ایک مسلح گروہ سے ہوگیا۔

سوڈانی اخبار 'الاحدا' کے مطابق مغویوں میں ایک اطالوی امدادی اہلکار بھی شامل ہے جسے گزشتہ ماہ اغواء کرلیا گیا تھا۔ تاہم دارفور کی مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کو بتایا ہے کہ جمعرات کو کی گئی پولیس کارروائی سے مغوی اطالوی اہلکار کا کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ دارفور کے علاقے میں حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان گزشتہ آٹھ برس سے لڑائی جاری ہے جس میں اب تک لگ بھگ تین لاکھ افراد ہلاک اور 30 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG