رسائی کے لنکس

سوڈان: ووٹنگ کی مدت بڑھانے کی اپیل


سوڈان میں جنوبی علاقے کے سابق باغیوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تاخیر اور ووٹنگ کے مراکز پر مسائل سے انتخابات کو تین سے سات دن کے لیے بڑھا دیں۔

جنوب کی ایک اہم جماعت سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ کے عہدے داوں نے اتوار کے روز ووٹنگ کے پہلے دن کے بعد اپنی یہ اپیل جاری کی۔

ووٹنگ پرسکون رہی لیکن انتخابی نگرانوں کا کہنا ہے کہ بہت سے پولنگ اسٹیشن تاخیر سے کھلے اور وہاں غیر درست بیلٹ پیپرز استعمال ہوئے اورووٹروں کی فہرستوں میں سے لوگوں کا نام ڈھونڈے میں مشکل پیش آئی۔

اتوار کے روز بہت سے علاقوں میں ووٹنگ میں پرامن طور پر انجام پائی لیکن وہاں بھی مبصرین کاکہناہے کہ لوگ صدر، پارلیمنٹ اور صوبائی اور علاقائی نسلوں کی بنیاد پر کئی قسم کے بیلٹس کی وجہ سے ابہام میں رہے۔

1986ء کے بعد سے یہ سوڈان میں پہلے کشیر جماعتی انتخابات ہیں اور بہت لوگ اپنی زندگی میں پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں۔

کئی جماعتوں نے یہ کہتے ہوئے ان انتخابات کا جزوی یا مکمل طورپر بائیکاٹ کررکھاہے کہ صدار عمر البشیر اور حکمران جماعت نیشنل کانگریس پارٹی نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کا منصوبہ بنا یا ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG