رسائی کے لنکس

سوڈان: جرمنی کے سفارت خانے پر مظاہرین کا حملہ


سوڈان میں جرمنی کا سفارت خانہ
سوڈان میں جرمنی کا سفارت خانہ

اگرچہ اس ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی سفارت خانے مظاہرین کا ہدف بنتے رہے ہیں لیکن سب صحارہ افریقہ کے کسی ملک میں مغربی دنیا کے کسی سفارت خانے کانشانہ بننے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

عینی شاہدوں کا کہناہے کہ سوڈان کے دارالحکومت میں مظاہرین کےایک گروہ جرمنی کے سفارت خانے میں گھس کر عمارت میں توڑپھوڑ کی۔

ایک ویڈیو فوٹج میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں دکھائی دے رہی ہیں۔ پولیس مظاہرین کو سفارت خانے کی عمارت سے پیچھے دھکیلنے کے لیے ان پر لاٹھیاں برسا رہی ہے اور آنسوگیس کے گولے استعمال کررہی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سفارت خانے کے احاطے کے اندر گولی چلنے کی آوازیں بھی سنی گیں۔

دارالحکومت خرطوم سے آمدہ خبروں کے مطابق مظاہرین جمعے کی سہ پہر سفارت خانے میں گھس گئے اور انہوں نے عمارت کے ایک حصے کو آگ لگادی۔

اس ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی سفارت خانے مظاہرین کا خاص طورپر ہدف بنتے رہے ہیں۔

مظاہرین کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر سب صحارہ افریقہ کے کسی ملک میں مغربی دنیا کے کسی سفارت خانے کانشانہ بننے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

خرطوم میں امریکی سفارت خانے کے ایک اہل کار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان کے علاقے میں حالات پرسکون ہیں اور یہ کہ عمارت کی حفاظت پر سوڈان کی پولیس کے 200 سے زیادہ اہل کار تعینات ہیں۔
XS
SM
MD
LG