رسائی کے لنکس

تیل کے معاملے پر سوڈان اور جنوبی سوڈان میں سمجھوتا


سوڈان میں تیل کی صنعت
سوڈان میں تیل کی صنعت

سمجھوتے کا خیرمقدم کرتے ہوئےامریکی صدر براک اوباما نے معاملے تک پہنچے میں مدد دینے پر افریقی یونین کا شکریہ ادا کیا ہے

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان تیل کے معاملے پر ایک سمجھوتا طے پاگیا ہے، جس تلخ تنازع کے باعث دونوں ممالک اس سال کے اوائل میں جنگ کے دھانے تک پہنچ گئے تھے۔

سنیچر کے دن جنوبی سوڈان نےبتایا کہ اُس نے ایک بیرل تیل پر 10ڈالر سے کم شرح کی راہداری فیس ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ابتدا ئی طور پر سوڈان ایک بیرل تیل پر 36ڈالر کی راہداری کا مطالبہ کررہا تھا۔

سمجھوتے کا خیرمقدم کرتے ہوئےامریکی صدر براک اوباما نے معاملے تک پہنچے میں مدد دینے پر افریقی یونین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر خارجہ ہلری کلنٹن، جنھوں نے جمعے کے دِن جنوبی سوڈان کا دورہ کیا، سمجھوتےکو سراہتے ہوئے کہا کہ اِس سے ’قائدانہ صلاحیت اور سمجھوتا کرنے کی ایک نئی امنگ کا اظہار ہوتا ہے‘۔
ہفتے کو نیروبی میں تقریر کرتے ہوئے ہلری کلنٹن نے کہا کہ کینیا کے لوگوں کو منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کرانے اور افریقہ اور دنیا کے لیے ایک رول ماڈل بننے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اُنھوں نے قائدین پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے بعد کی خونریزی سے بچیں جس کا پانچ سال قبل کینیا شکار ہوا۔

اگلے مارچ کینیا میں عام انتخابات ہونے والے ہیں جو کہ 2007ء کے متنازعہ انتخابات کے بعد پہلے الیکشن ہوں گے، جن کے نتیجے میں ملک میں سیاسی بنیادوں پر نسل کشی نے جنم لیا اور 1200افراد ہلاک ہوئے۔

ہلری کلنٹن نے ہفتے کے روز نیروبی میں نامہ نگاروں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ’ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف‘ انتخابات کویقینی بنانے کے لیے کینیا کی مدد کرنےکا عہد کیا ہے۔

اُنھوں نے صدر موائی کباکی سے مقالات کی جن پر قانونی طور پر تیسری بار انتخاب لڑنے پر پابندی ہے، اور وزیر اعظم رائیلا اوڈنگا سے بھی ملاقات کی جنھیں عوامی جائزے سبقت حاصل ہونے اور متبادل قیادت کا عندیہ دیتے ہیں۔

کینیا میں قیام کے بعد، ہلری کلنٹن ملاوی اور جنوبی افریقہ کا دورہ بھی کریں گی۔
XS
SM
MD
LG