رسائی کے لنکس

سوڈان: خواتین مظاہرین پر لاٹھی چارج ،40 گرفتار


سوڈان: خواتین مظاہرین پر لاٹھی چارج ،40 گرفتار

سوڈان: خواتین مظاہرین پر لاٹھی چارج ،40 گرفتار

سوڈان میں پولیس نے منگل کے روز 40 سے زیادہ خواتین کواس وقت حراست میں لے لیا جب وہ انسانی حقوق کی پامالی اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کررہی تھیں۔

منگل کے روز درجنوں خواتین نے دارالحکومت خرطوم سے باہر ام درمان میں اکھٹی ہوکر بینر لہرائے اور خواتین سے زیادتیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے پچھلے مہینے کے اس واقعہ کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی جس میں انسانی حقوق سے متعلق ایک خاتون کارکن کو حراست کے بعد مبینہ طورپر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ پولیس نےلاٹھیاں برسا کر چندمنٹوں میں خواتین مظاہرین کو منتشر کردیا۔

سوڈان میں حکومت مظاہروں پر مسلسل قابو پارہی ہے لیکن تیونس اور مصر میں عوامی مظاہروں کے بعد سے سوڈان میں پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں میں اضافہ ہوچکاہے۔

منگل کو خواتین کا مظاہرین ایک ایسے موقع پر ہوا جب دنیا بھر میں خواتین اپنے عالمی دن کی تقریبات میں حصہ لے رہی تھیں۔

XS
SM
MD
LG