رسائی کے لنکس

سوڈان: جنسی تشدد کی رپورٹنگ پر دو نامہ نگاروں کو قید


سوڈان: جنسی تشدد کی رپورٹنگ پر دو نامہ نگاروں کو قید
سوڈان: جنسی تشدد کی رپورٹنگ پر دو نامہ نگاروں کو قید

اقوام متحدہ نے ایک سیاسی خاتون کارکن کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعہ کی خبر دینے والے نامہ نگاروں کو جیل کی سزادینے پر سوڈانی حکومت پر تنقید کی ہے۔

پچھلے ہفتے ایک عدالت نے سوڈان کی سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کے ہاتھوں ایک سیاسی کارکن خاتون کے ساتھ جنسی تشدد کےواقعہ کی رپورٹ کرنے پر ایک نامہ نگار عامل حبانی کوایک ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ جب کہ ایک اور خاتون نامہ نگار فاطمہ غزالی کو بھی اس واقعہ کی رپورٹنگ پر جولائی کے شروع میں یہی سزا دی گئی تھی۔

اقوام متحدہ کے ایک سینیئر عہدے دار مارگوٹ وال سٹرام نے بدھ کے روز کہا کہ سزا جرم کرنے والوں کو ملنی چاہیے نہ کہ صحافیوں کو۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدے کے حقائق سے قطع نظر سوڈان کے نامہ نگاروں کو جنسی تشدد کے واقعات کی خبر دینے کا حق حاصل ہے۔

سوڈانی حکام نے جنسی تشدد کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئےصحافیوں پر غلط رپورٹنگ کرنے کا الزام لگایاہے۔

سوڈان میں کئی اور صحافیوں کو بھی اس واقعہ کی رپورٹنگ پر اسی طرح کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

XS
SM
MD
LG