رسائی کے لنکس

صدر البشیر نے پیر کو تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا اور یہ اقدام حکومت کی تمام گروپوں سے مذاکرات کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

سوڈان میں حکام نے منگل کو چھ سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ ملک کے صدر عمر حسن البشیر نے ایک روز قبل ہی ملک میں قید تمام قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ان چھ قیدیوں کو خرطوم کے جیل سے منگل کو رہا کیا گیا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان افراد کا تعلق حزب اختلاف کے گروپ سے تھا اور جنوری میں اُنھیں اس وقت حراست میں لیا گیا جب اُنھوں نے یوگینڈا میں ایک کانفرنس میں شرکت کی تھی جس میں اُنھوں نے اپنے ملک صدر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے گروپ نے سیاسی شخصیات کو بغیر مقدمہ چلائے حراست میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

پیر کو صدر البشیر نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا اور یہ اقدام حکومت کی تمام گروپوں سے مذاکرات کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
XS
SM
MD
LG