رسائی کے لنکس

سوڈان میں قبائل کی جھڑپیں، 130 سے زائد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قبائلی رہنما مختار بابو نمری نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ان کے بقول علاقے میں حکومت کی طرف سے ابھی تک کسی نے بھی مداخلت نہیں کی۔

تیل کی دولت سے مالامال ملک سوڈان میں قبائل کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 130 سے تجاوز کر گئی ہے۔

جنوبی سوڈان کی سرحد کے قریب کوردوفان نامی علاقے میں زمین کے تنازع پر زیود اور اولاد عمران قبائل کے درمیان کئی روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔ یہ دونوں بااثر عرب قبیلے مصریا کی شاخیں ہیں۔

قبائلی رہنما مختار بابو نمری نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ان کے بقول علاقے میں حکومت کی طرف سے ابھی تک کسی نے بھی مداخلت نہیں کی۔

اس واقعے پر تاحال سوڈان کی سرکار نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

خرطوم نے سوڈان کی 2005ء میں ختم ہونے والی خانہ جنگی کے دوران عرب قبائل کو مسلح کیا تھا اور بعد ازاں جنوبی سوڈان ایک علیحدہ ملک کے طور پر معرض وجود میں آیا۔

اس تقسیم کے بعد جنوبی سوڈان نے تیل کی بیشتر تنصیبات کا کنڑول حاصل کر لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG