واشنگٹن —
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں تعینات امن فوج میں شامل دو اہلکار مسلح حملے میں ہلاک ہو گئے۔
یہ اہلکار دارفور میں معمول کے گشت پر تھے جب اُن پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک کا تعلق اردن جب کہ دوسرا سینیگال کا شہری تھا۔
وہ اتوار کو اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔
گزشتہ پانچ ماہ کے دوران دارفور ہی کے علاقے میں، افریقہ اور اقوام متحدہ کے مشترکہ امن کار مشن کے 12 سے زائد بین الاقوامی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
سوڈان کا مغربی علاقہ 2003ء سے خونریزی کا شکار رہا ہے، جس کا آغاز اُس وقت ہوا جب باغیوں نے خرطوم کی حکومت کے خلاف اسلحہ اٹھایا، جِن کا الزام یہ تھا کہ حکومت اُن کے خلاف امتیاز برت رہی ہے اور اُنھیں نظرانداز کیا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے اس تنازعے میں اب تک، تین لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ 27 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔