رسائی کے لنکس

سوڈان کے متنازع علاقے میں جھڑپیں، 10 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

شمالی اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے میں موجود عہدیداروں نے بتایا ہے کہ عرب خانہ بدوشوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایبی میں عہدیداروں نے بتاتا ہے کہ لڑائی کا آغاز اتوار کو ایسے وقت ہوا جب شمالی ملیشیا کے حمایت یافتہ میسریا قبیلے سے تعلق رکھنے والے گروپ نے ٹوڈاچ کے قصبے پر حملہ کر دیا۔

میسریا خانہ بدوش قبیلے کا شمالی سوڈان سے اتحاد ہے اور اس کے ایک سینیئرعہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز جنوبی سوڈان کی فوج کی طرف سے خانہ بدوشوں کے ایک کیمپ پر حملے کے بعد ہوا۔

تیل سے مالا مال ایبی کا علاقہ شمالی اور جنوبی سوڈان کے درمیان 21 سالوں سے جاری ”سول وار“ کا میدان جنگ بنا رہا۔

جنوری میں ہونے والے ریفرنڈم میں جنوبی سوڈان کے عوام نے بڑی تعداد نے شمالی سوڈان سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیے جس پر شمال کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ اسے تسلیم کریں گے۔ تاہم فریقین کے درمیان ابھی ایبی کے مستقبل پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے۔

XS
SM
MD
LG