رسائی کے لنکس

صوفی ازم اور امریکی موسیقی


صوفی ازم اور امریکی موسیقی
صوفی ازم اور امریکی موسیقی

‘ہیلو امریکہ’ کے اِس سیگمنٹ میں ایک الیکٹرونک میوزیشن باسط سبحانی کا سوال شامل کیا گیا ہےجوجاننا چاہتے ہیں کہ کیا صوفی ازم نےامریکہ کی موسیقی اورگلوکاری کو بھی متاثر کیا ہےاور اگر ہاں تو کیسے؟

اِس سوال کا جواب دیتے ہوئےایک اُبھرتے ہوئےامریکی گلوکاراورموسیقارعمر وقارواضح کرتے ہیں کہ امریکی موسیقی پر صوفی ازم کے اثرات اَسی کی دہائی سےموجود رہے ہیں۔ راک اینڈ رول، ہپ ہاپ، پنک غرض یہ کہ امریکہ میں موسیقی کی تقریباً ہر صنف ہی صوفی ازم کے فلسفےسے کسی نہ کسی طرح متاثر ہوئی ہے۔

عمر نے اپنے جواب میں خاص طور سےکلاسیکی گلوکاراورقوال مرحوم استاد نصرت فتح علی خان اورامریکی موسیقارو گلوکار پیٹر گیبرئیل کے باہمی اشتراک سے سامنےآنےوالی موسیقی کےذکر کےعلاوہ الطوریٰ اور فنا فی اللہ نامی میوزیکل بینڈز کا بھی ذکر کیا جِن کی موسیقی صوفی ازم سے متاثر ہے۔

عمروقارکا اپنا گروپ ‘سرمست’ بنیادی طور پرحضرت سچل سرمست کی تعلیمات سےمتاثر ہے۔

XS
SM
MD
LG