رسائی کے لنکس

صومالیہ: خودکش بم حملے میں کم از کم تین ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

بتایا جاتا ہے کہ نیشنل تھیٹر کے سامنے واقع اس ریسٹورنٹ پر پہلے بھی تین بار حملے ہو چکے ہیں۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہفتہ کو ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق حملہ آور نے ویلج ریسٹورنٹ میں داخل ہو کر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کیا۔

دھماکے سے ریسٹورنٹ اور قرب و جوار کو بھی نقصان پہنچا جب کہ دو افراد اس میں زخمی بھی ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ نیشنل تھیٹر کے سامنے واقع اس ریسٹورنٹ پر پہلے بھی تین بار حملے ہو چکے ہیں۔

تاحال اس تازہ خودکش حملے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے تسلیم نہیں کی لیکن شدت پسند تنظیم الشباب یہاں ہلاکت خیز واقعات میں ملوث رہی ہے۔

دو ماہ قبل بھی موغادیشو میں ایک ہوٹل پر ہوئے حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس واقعے کی ذمہ داری الشباب نے قبول کی تھی۔

XS
SM
MD
LG