رسائی کے لنکس

دھماکا ہفتہ کی صبح ’نیو کابل بینک‘ کی برانچ کے قریب ہوا جہاں پولیس اہلکار لوگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں پولیس چوکی پر خودکش بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ دھماکا ہفتہ کی صبح ’نیو کابل بینک‘ کی برانچ کے قریب ہوا جہاں پولیس اہلکار لوگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے سے لگ بھگ 20 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
XS
SM
MD
LG