رسائی کے لنکس

سلطان، پاکستان میں بھی ریکارڈ بزنس


سلمان خان کی فلموں نے عید کے موقع پر ریلیز ہوکر ایک سو کروڑ روپے کا بزنس کرنے کا ریکارڈ 2011 سے بنانا شروع کیا تھا جو اب تک برقرار ہے۔

آخرکا ر وہی ہوا جس کی امید کی جارہی تھی ۔ ہر عید پر اپنی نئی فلم ریلیز کرکے 100کروڑ کا بزنس کرنے والے سلمان خان اس بار بھی بازی لے گئے اور ریکارڈ برقرار رکھا۔

سلمان خان کی فلموں نے عید کے موقع پر ریلیز ہوکر ایک سو کروڑ روپے کا بزنس کرنے کا ریکارڈ 2011 سے بنانا شروع کیا تھا جو اب تک برقرار ہے۔

ان کی نئی فلم ’سلطان ‘ باکس آفس پر صرف تین دن میں ایک سو پانچ کروڑ روپے سمیٹنے میں کامیاب ہوگئی ۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ’ سلطان‘ نے سلمان خان کی پچھلی فلموں ’پریم رتن دھن پائیو‘ او ر’ بجرنگی بھائی جان‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے اور تین روز میں سب سے زیادہ بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑ گئی ہے ۔

پاکستان میں فلم ’سلطان‘ کی تقسیم کار کمپنی ’جیو فلمز ‘کے مطابق فلم کے رواں ہفتے کے اختتام تک بھارت میں 150کروڑ روپے کا بزنس کرنے کی توقع ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق فلم نے کراچی، لاہور، ملتان، راولپنڈی، پشاوراور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں 4دن میں 14کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ عالمی سطح کا جائزہ لیں تو فلم اب تک 260کروڑ روپے کماچکی ہے ۔

کمپنی کو ایک اور توقع ہے کہ فلم رواں ہفتے تین سو کروڑ روپے کا بزنس کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG