رسائی کے لنکس

مُلا عمر طالبان کارروائیاں بند کروائیں: سنی اتحاد کونسل کا مطالبہ


’حکومت پاکستان اور عوام نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا تھا، آج ملاعمر کا فرض بنتا ہے کہ وہ پاکستان میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں‘، سنی اتحاد کونسل۔

سنی اتحاد کونسل کے مفتیان اور علمائے کرام نے طالبان رہنما ملا عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ، 'وہ طالبان کو پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیاں بند کرنے کا حکم دیں اور انہیں اسلامی ریاست کا اسلامی آئین تسلیم کرنے پر آمادہ کریں'۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اتوار کے روز میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں سنی اتحاد کونسل کے 100 سے زائد مفتیان اور علماء کی جانب سے ملا عمر سے ہاکستان میں طالبان کی دہشتگردی کاروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے علماء کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ، ’حکومت ِپاکستان اور عوام نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا تھا، آج ملاعمر کا فرض بنتا ہے کہ وہ پاکستان میں قیام ِامن کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے طالبان کو ہتھیار پھینک کر امن کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کریں۔ پاکستانی طالبان کی خونی کارروائیوں کی وجہ سے اسلام کی بدنامی ہو رہی ہے اور پاکستان کمزور ہو رہا ہے جب کہ ہزاروں خاندان تباہ ہو چکے ہیں‘۔
XS
SM
MD
LG