رسائی کے لنکس

سپرہٹ سانگ ”مائی نیم از انتھونی گون سالویز“کی ری میکنگ شروع


امیتابھ بچن پر پکچرائز ہونے والا فلم ”امر اکبر انتھونی“ کا مشہور ترین گانا ”مائی نیم از انتھونی گون سالویز ۔“اب آپ کو بہت جلد ایک نئے روپ میں دکھائی اور سنائی دے گا۔ امیتابھ گائیں گے یہ گانا خود اپنی آواز میں جبکہ بیچ بیچ میں آپ کو ان کے مشہور فلمی ڈائیلاگز بھی سنائی دیں گے۔آج 9مئی ہے ۔ ممبئی کے فلم سٹی اسٹوڈیو میں آج اس سانگ کی ری میکنگ کا آغاز ہوگیا جو 12مئی تک جاری رہے گا۔
امتیابھ بچن بگ بی اسی لئے کہلاتے ہیں کہ ان سے کچھ بھی ناممکن نہیں۔ ان کی عمر اس وقت ستر سال ہے لیکن جب آپ اس ری میکنگ کو فلم ”بول بچن“ میں دیکھیں گے تو آپ کو اس گانے میں اسی امیتابھ کی جھلک نظر آئے گی جس نے سترکی دہائی میں اس گانے پر وہ ڈانس کیا تھا کہ لو گ اسے سالوں تک نہیں بھول پائے ۔
دراصل یہ ری میکنگ فلم ”بول بچن “ کا ٹائیٹل ٹریک ویڈیوہے۔ اس گانے کے حوالے سے ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں امیتابھ اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور اجے دیوگن کے ساتھ گاتے اور ناچتے دکھائی دیں گے۔ اجے کے ساتھ یہ ان کا پہلا گانا ہے جبکہ ابھیشک کے ساتھ وہ سن 2005ء میں ”گجرارے۔ ۔گجرارے“ میں پرفارم کرچکے ہیں۔
”مائی نیم از ۔۔۔“کے ری میک سانگ کے موسیقار ہیں ہمیش ریشمیاں جبکہ کوریوگرافر ہیں چنی پرکاش۔ گانے میں کچھ ایکسٹرا فی میل چہرے میں نظر آئیں گے جو اس دور کے تقریباً سبھی گانوں کا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے۔
”بول بچن“ کی کاسٹ میں ابھیشیک بچن ، اجے دیوگن ، آسن اور پراچی ڈیسائی شامل ہیں۔ فلم 6جولائی کو ریلیز ہوگی۔

XS
SM
MD
LG