رسائی کے لنکس

سری لنکا: ’سوپر سپائیڈر‘ کی دریافت


ماہرین کے مطابق اب تک دنیا میں اس قسم کے پندرہ مکڑے دریافت کیے جا چکے ہیں۔

سری لنکا کے جنگلوں میں ایک بہت بڑے، زہریلے اور تیزی سے حرکت کرنے والے ایک مکڑے کی دریافت ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ مکڑا حجم میں انسانی چہرے جتنا ہے۔

اس مکڑے کی ٹانگیں بیس سینٹی میٹر تک لمبی ہیں جبکہ اس کا تعلق مکڑوں کی قسم ’پوسیلوتھیریا‘ سے ہے جو خوفناک مکڑوں کے حوالے سے مشہور ہے۔ اسی وجہ سے ’پوسیلوتھیریا ‘ سے تعلق رکھنے والے مکڑے ’ٹائیگر سپائیڈرز‘ کہلاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اب تک دنیا میں اس قسم کے پندرہ مکڑے دریافت کیے جا چکے ہیں۔

اس نئے مکڑے کو ’پوسیلوتھیریا راجئے‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا نام دیگر ’ٹائیگر سپائیڈرز‘ سے قدرے مختلف ہے اور اس کی وجہ اس کی ٹانگوں پر پائے جانے والے نشان ہیں۔
XS
SM
MD
LG