رسائی کے لنکس

سابق مس یونیورس کو رشتہ مل گیا، شادی کے لئے ہاں کردی

  • کراچی

Sushmita Sen

Sushmita Sen

سشمیتا ہیں تو انتہائی ماڈرن لیکن شاید اپنے ہونے والے ”ان “ کا نام بتانے سے شرما کررہی ہیں ۔۔۔بالکل مشرقی ، شرمیلی اور اللڑ لڑکی کی طرح ۔۔۔!!

بالی ووڈ ایکٹریس اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے بالآخر شادی کے لئے ’ہاں‘ کردی ہے۔شادی تو ہوگی اگلے برس لیکن کس سے ۔۔؟؟ ۔۔اس پر سے پردہ اٹھنا ابھی باقی ہے۔ عرب امارات کی ایک ویب سائٹ ’ایمریٹس 24X7“کے مطابق سشمیتا نے خود اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ وہ شادی کرنے والی ہیں۔

سشمیتا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ۔۔”بہت انتظارکرالیا ۔۔اب اور نہیں۔ اب شادی کا وقت آچکا ہے“ ۔ شادی پریہ’ اصرار اور اقرار‘ انہوں نے نئی دہلی میں ہونے والے ”انڈوجرمن اربن فیسٹول“ میں کیا۔

لمبے قد، ریشمی گیسو اورپرکشش اندازرکھنے والی سشمیتا ہیں تو انتہائی ماڈرن لیکن شاید اپنے ہونے والے ”ان “ کا نام بتانے سے شرما کررہی ہیں ۔۔۔بالکل مشرقی ، شرمیلی اور اللڑ لڑکی کی طرح ۔۔۔!!

عمر کی چھتیس بہاریں دیکھنے والی شسمیتا کا کہنا ہے کہ وہ کوئی بھی فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکرتی ہیں۔ ۔۔لیکن ایک بار جو فیصلہ کرلیں تو اسے پورا کرکے ہی چھوڑتی ہیں۔انھو ں نے یہ بھی کہا کہ وہ شادی جیسے اٹوٹ بندھن پر مکمل یقین رکھتی ہیں ۔

سشمیتا شادی کریں اوربھارتی میڈیا خاموش تماشائی بنارہے یہ بھلاکیوں کر ممکن ہے۔۔۔سو مقامی میڈیا نے ان کے ہونے والے شوہر کے بارے میں ابھی سے ”تکے “ مارنے شروع کردیئے ہیں ۔ کوئی ڈائریکٹر وکرم بھٹ کا نام لے رہا ہے تو کوئی محض اندازے سے مدثر عزیر، اداکارر رندیپ ہودا اور کوئی بزنس مین امتیاز کھتری کا نام لے رہا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ قرہ کس کے نام نکلتا ہے۔

جاتے جاتے ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ سشمیتا نے پہلے ہی دو بچیوں کو گود لے رکھا ہے ۔ ان کی بڑی بیٹی ’رینی‘ اپنی منہ بولی ماں کی شادی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ وہ کہتی ہے کہ ماں ایسے ہی رہے تو اچھا ہے۔۔۔لیکن چاہتی ہیں کہ ان کی شادی بالکل پریوں کے سے انداز میں ہو۔ وہ کئی انٹرویوز میں ان خیالات کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG