رسائی کے لنکس

سوات میں سیاحت کے فروغ کا منصوبہ


سوات میں سیاحت کے فروغ کا منصوبہ
سوات میں سیاحت کے فروغ کا منصوبہ

مالاکنڈ ڈویژن کے کمشنر ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے وادی سوات میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایک ماہ تک جاری رہنے والی سیاحتی سرگرمیوں کا اعلان کیا ہے جن کا باقاعدہ آغاز 18جون سے ہوگا۔

ہفتہ کو وادی کے سیاحتی مرکز سیدو شریف میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کمشنر فخر عالم نے کہا کہ یہ سرگرمیاں مقامی سول انتظامیہ اور مسلح افوا ج کے تعاون سے منعقد کی جائیں گے اور اس کامقصد اندرون اور بیر ون ملک سے سیاحوں کو وادی کی طرف راغب کرنا ہے ۔

اُنھوں نے کہا کہ سیاحت اس علاقے کی معیشت کے لیے ریڑھی کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن گذشتہ چندسالوں کے دوران دہشت گردوں کی پرتشدد کارروائیوں کے باعث سیاحت کے شعبے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔ تاہم اُن کا کہنا تھا کہ اب ایک بار اس پھر علاقے میں امن کی بحالی کے بعد وادی کی رونقوں کی دوبارہ بحالی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔

فخر عالم عرفان نے کہا کہ سیاحت کی بحالی کی کوششوں پر تین کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے اور ملک بھر سے فنکاروں اور گلوکاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG