رسائی کے لنکس

ہالی وڈ ہیروئنز جنہیں 'زمانے کی بھی پرواہ نہیں‘


ہالی وڈ کی ایسی 7 حسیناوٴں کا تذکرہ جو پردے پر ’کول‘ اور آف اسکرین ایک بالکل مختلف روپ میں نظر آتی ہیں

سلوراسکرین پر اپنے اسٹائل، گلیمر، خوبصورتی اور مہذبانہ رکھ رکھاوٴ سے ایک عالم کو اپنا دیوانہ بنانے والی ہالی وڈ کی چوٹی کی اداکاراوٴں میں سے اکثر حقیقی زندگی میں اپنے آن اسکرین امیج کے بالکل برعکس حرکتیں کرتی نظرآتی ہیں اور وہ بھی اس دھڑلے سے کہ شاید انہیں اس بات کی پرواہ بھی نہیں ہوتی کہ ’زمانہ کیا کہے گا‘۔

نیوزی ویب سائٹ ’فوکس نیوز‘ نے ہالی وڈ کی ایسی 7حسیناوٴں کا انتخاب کیا ہے جو پردے پر ’کول‘ اور آف اسکرین ایک بالکل مختلف روپ میں نظرآتی ہیں۔

جینفر لوپز
جینفر لوپز نے ’امریکن آئڈل‘ میں جج بن کر بھی بہت نام اور چاہت کمائی۔ لیکن اس کی لاج نہ رکھ پائیں۔ دسمبر 1999میں ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے پر وہ اپنے اس وقت کے بوائے فرینڈ سین ڈی ڈی کے ساتھ پکڑی گئیں۔ پولیس نے ان پر مجرمانہ نیت سے اسلحہ رکھنے اور پراپرٹی پر قبضے کا کیس بنایا۔

سینڈرا بلک
متعدد فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے پرستاروں کا دل جیتنے والی سینڈرا بلاک کا نام ایک اسکینڈ ل کا حصہ اس وقت بنا جب ان کے سابقہ شوہر جیسی جیمز ایک اور خاتون کے ساتھ پکڑے گئے۔ سینڈرا نے اس اسکینڈل سے جیسے تیسے کرکے پیچھا چھڑایا اور اپنے شوہر سے بھی۔۔

جولیا رابرٹس
’پریٹی وومن‘ جولیا رابرٹس کی اپنے موجودہ شوہر ڈینی موڈرسے سن 2000میں ’دی میکسیکن‘ کے سیٹ پر ملاقات ہوئی۔ یہ وہ وقت تھا جب جولیا بنجمن بریٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی تھیں۔ دی میکسین کے سیٹ پر جولیا اور ڈینی کی قربت کی تصاویر نے ہنگامہ مچا دیا۔ ڈینی کی پہلی شادی ختم ہوئی اوربنجمن نے بھی جولیا کو چھوڑ دیا۔ جولیا اور ڈینی نے شادی کرلی اور اب ان کے تین بچے ہیں۔

ہیلری ڈف
ہیلری ڈف اور ایرن کارٹر کے عشق کے چرچوں نے ان کے پرستاروں کو خوش کردیا تھا کیونکہ وہ ان دونوں کو ساتھ دیکھنا چاہتے تھے۔ لیکن، ہالی وڈ کی دیگر لواسٹوریز کی طرح یہ اسٹوری بھی زیادہ چل نہ پائی اور رقیب یعنی لندسے لوہن کی اینٹری کے بعد ہیلری ڈف اور ایرن کارٹر کی لواسٹوری کا ’دی اینڈ‘ ہوگیا۔

میگ ریان
میگ ریان کی مشہور ایکڑ رسل کرو سے دوستی ان کی9سالہ شادی کو لے ڈوبی۔ میگ کی اپنے شوہر ڈینس کوئیڈ سے بے وفائی نے جہاں ان کے پرستاروں کو صدمے سے دوچار
کیا وہیں میگ اورڈینس کی شادی بھی ختم کرڈالی۔
ایما رابرٹس
جولیا رابرٹس کی بھانجی ایما رابرٹس نے بھی کچھ ’نام‘ نہیں کمایا۔ معمولی سے جھگڑے کے بعد سرعام اپنے بوائے فرینڈ’ ایون پیٹرز‘ کی خوب ’دھنائی‘ لگائی۔

پولیس موقع پر پہنچی تو بہتے خون اور زخموں سے چور ایون پیڑز کو پایا اور ایما کو فوری طورپر گرفتارکرلیا۔ لیکن، کیونکہ عشق اندھا ہوتا ہے اس لئے پٹنے کے باوجود سچے عاشق کی طرح ایون نے ایما کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ یوں ایما جیل کی ہوا کھانے سے بچ گئیں۔ بعد میں دونوں نے منگنی کرلی۔

ری سی ودتھراسپون
ری سی ودتھراسپون کی مقبولیت میں اس وقت کمی آگئی جب ان کی اور ان کے شوہر ٹم ٹوٹ کی ایک ویڈیو منظرعام پرآئی جس میں دونوں ایک پولیس والے کو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔ بیچارے پولیس والے کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے ان دونوں کو نشے میں دھت ڈرائیونگ کرتے ہوئے روکا تھا۔

وڈیو میں چوری اور سینہ زوری کی مثال پیش کرتے ہوئے ری سی چلا چلا کر پولیس والے سے ’تم مجھے جانتے نہیں میں کون ہوں ۔۔‘ کہتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG