رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز کی مسلسل چوتھی شکست


ویسٹ انڈیز کے بلے باز نارسنگھ آؤٹ ہو کر پویلین میں واپس جا رہے ہیں
ویسٹ انڈیز کے بلے باز نارسنگھ آؤٹ ہو کر پویلین میں واپس جا رہے ہیں

ویسٹ انڈیز کے بلے باز پولارڈ 109 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں جمعہ کو کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز پولارڈ نے 109 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل جانسن اور کٹنگ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 44.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کے ابتدائی بلے باز شین واٹسن نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کے بلے باز پولارڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

دورہ آسٹریلیا میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ایک روزہ میچوں میں مسلسل چوتھی شکست ہے۔

سیریز کا پانچواں اور آخری میچ دس فروری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG