رسائی کے لنکس

سری لنکا کو شکست، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈومینی نے مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمران طاہر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنلز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی ہے۔

بدھ کو سڈنی میں ہونے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے درست ثابت نہ ہوا اور اس کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ایک روزہ میچوں میں مسلسل چار سینچریاں بنانے والے مایہ ناز بلے باز سنگاکارا اس میچ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور انھوں نے 96 گیندوں پر صرف 45 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ تھریمانے دوسرے نمایاں بے باز رہے جنہوں نے 41 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈومینی نے مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمران طاہر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

اسٹیئن، ایبٹ اور مورکل کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

جنوبی افریقہ نے 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

کیو ڈی کوک نے 78 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کے باؤلر عمران طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG