رسائی کے لنکس

شام : تشدد اور ہلاکتوں میں اضافہ


شام : تشدد اور ہلاکتوں میں اضافہ
شام : تشدد اور ہلاکتوں میں اضافہ

شام میں تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جب کہ دوسری جانب مغرب اور عرب ممالک کے سفارت کار اقوام متحدہ پر یہ زور دے رہے ہیں کہ وہ ملک میں سیاسی بحران کو بگڑنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

حزب اختلاف کے سرگرم کارکنوں کا کہناہے کہ بدھ کے روز شورش زدہ ملک میں کم ازکم 59 افراد ہلاک ہوگئے۔

انسانی حقوق کی ایک تنظیم ’لوکل کوآرڈی نیشن کمیٹی‘ نے کہاہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 36 عام شہری اور فوج سے بغاوت کرکے فرار ہونے والے کم ازکم چھ سابق اہل کار شامل ہیں جو دمشق سے چند کلومیٹر شمال مغرب میں لبنانی سرحد کے قریب پہاڑی سلسلے وادی برادہ میں ہلاک ہوئے۔

گذشتہ صرف ایک ہفتے میں ملک کے مختلف حصوں میں 300 سے زیادہ افراد مارے جاچکے ہیں۔

تشدد کے زیادہ تر واقعات دمشق کے قریب ا س وقت پیش آئے جب سرکاری فوجی دستوں نے باغیوں پر مشتمل ’ آزاد شام کی فوج’‘ کو شہر کے مشرقی مضافانی علاقوں سے باہر دھکیلنے کی کوشش کی۔

XS
SM
MD
LG