رسائی کے لنکس

شام میں امن کاروں کی تعیناتی کا امکان


اقوام متحدہ کی ایک ایڈوانس ٹیم ، توقع ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں شام پہنچ جائے گی۔ یہ ٹیم ملک میں منحرفین کے خلاف ایک سال سے جاری سرکاری پکڑدھکڑ رکوانے کے لیے امن کاروں کی تعیناتی پر بات چیت کرے گی۔

اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندے کوفی عنان کے ترجمان احمد فوزی نے یہ اعلان منگل کے روز کیا۔

انہوں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ٹیم شام میں بین الاقوامی نگرانوں کی تعیناتی کی تفصیلات طے کرنے کاکام کرے گی۔

یہ اعلان مسٹر عنان کے اس بیان کے ایک روز بعد ہوا ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ صدر بشارالاسد ان علاقوں سے جو مظاہروں کا گڑھ ہیں، اپنی فورسز نکالنے پر تیار ہوگئے ہیں اور یہ انخلاء 10 اپریل تک مکمل کرلیاجائے گا۔

مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے اسکالر وائن وائٹ نے کہاہے کہ امن فوجیوں کی ممکنہ تعیناتی اور مسٹر اسد کی جانب سے فائزبندی کے وعدے سے ضروری نہیں ہے کہ حکومت مخالفین کے خلاف شام کی پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں ختم ہوجائیں گی۔

وائس آف امریکہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ اسے توقع نہیں ہے کہ مسٹر اسد مخالفین کے خلاف اپنا موقف تبدیل کرلیں گے۔

XS
SM
MD
LG