رسائی کے لنکس

شام: سرکاری فورسز کے ہاتھوں تین افراد ہلاک


شام میں سرکاری فورسز کی گولہ باری اور فائرنگ سے ملک کے مختلف حصوں میں کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ اقوام متحدہ کے امن کار فائر بندی کے کمزور معاہدے کی نگرانی کے لیے مزید علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔

حزب اختلاف کی انسانی حقوق سے متعلق تنظیم نے کہاہے کہ ہفتے کے روز صوبے حلب میں سیکیورٹی فورسز کے چھاپوں میں دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ تیسرا شخص حما کے شورش زدہ علاقے میں صبح سویرے کی گولہ باری کی زد میں آکر مارا گیا۔

ایک اور خبر کے مطابق ، انٹرنیٹ پر شائع کی جانے والی ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو دارالحکومت دمشق میں دو طاقت ور بم دھماکوں کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم النصر پر عائد ہوتی ہے۔ ان بم دھماکوں میں کم ازکم 55 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مشرق وسطیٰ ایک تجزیہ کار ایم جے گوہل کا کہناہے کہ حالیہ عرصے میں اس تنظیم نے کافی شہرت حاصل کی ہے۔

XS
SM
MD
LG