رسائی کے لنکس

شام: سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں 23 فوجی ہلاک


شام میں سرگرم کارکنوں نے کہاہے کہ حمص شہر کے قریب باغیوں اور سرکاری فورسز کے درمیان ایک جھڑپ میں 23 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جوگذشتہ 14 ماہ سے جاری حکومت مخالف تحریک کے دوران کسی ایک دن کی سب سے زیادہ فوجی ہلاکتیں ہیں۔

سرگرم کارکنوں نے پیر کے روز کہا ہے کہ حمص سے تقریباً 25 کلومیٹر فاصلے پر شمال میں واقع قصبے راستن کےعلاقے میں لڑائی، سرکاری فورسز کی جانب سے شدید گولہ باری کے بعد شروع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ لڑائی کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے اور کئی فوجی گاڑیاں تباہ بھی ہوگئیں۔

اس لڑائیوں سےلگ بھگ ایک ماہ قبل فائربندی کے کمزور معاہدے کو مزید نقصان پہنچا ہے ۔

شام میں تعینات اقوام متحدہ کے امن کار تشدد کے واقعات پر کنٹرول کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG