رسائی کے لنکس

شام: سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ مؤخر


’شام میں 7500سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں‘
’شام میں 7500سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں‘

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بم حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کی ملک پر گرفت کمزور پڑتی جارہی ہے

دمشق میں ہونے والے بم دھماکے میں جس میں شام کے اعلیٰ حکام کی ہلاکت واقع ہوئی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام سے متعلق ایک نئی قرارداد پر ووٹنگ مؤخر کر دی ہے۔

مغربی ممالک کی طرف سے پیش کی جانے والی اس قرارداد پر ووٹنگ کی رو سے شام پر تعزیرات لگانے کے لیے کہا گیا تھا، جو اب جمعرات کو دوبارہ پیش ہو گی۔ بدھ کے روز اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے ایلچی کوفی عنان نے تاخیر کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی محسوس کرتے ہیں کہ روس کے ساتھ سمجھوتا ممکن ہے۔

روس ایک متبادل قرارداد کا حامی ہے جِس میں پابندیوں کی شق شامل نہیں ہے۔

بدھ کےہی روز سے امریکہ نے حکومت شام کے 29ارکان پر نئی مالی تعزیرات لاگو کردی ہیں اور وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بم حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کی ملک پر گرفت کمزور پڑتی جارہی ہے۔
XS
SM
MD
LG