رسائی کے لنکس

شام: تشدد کے واقعات میں 11 افراد ہلاک


شام: تشدد کے واقعات میں 11 افراد ہلاک
شام: تشدد کے واقعات میں 11 افراد ہلاک

شام میں عرب لیگ کے وفد کی صدر بشارالاسد سے قبل بدھ کے روز تشدد کے واقعات میں کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنی والی تنظیم کا کہناہے کہ نو فوجی وسطی علاقے حمص میں اپنی ایک گاڑی سے راکٹ ٹکرانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ تنظیم نے کہاہے کہ ممکن ہے کہ راکٹ حملہ حکومت مخالفین کی حمایت کرنے والے باغی فوجیوں نے کیا ہو۔

حکومت مخالف کارکنوں کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز ملک کے مختلف حصوں میں الگ الگ واقعات میں کم ازکم دو عام شہریوں کو ہلاک کردیا۔

یہ ہلاکتیں عرب لیگ کمیٹی کی صدر بشارالاسد سے ملاقات سے قبل ہوئی ہیں۔ عرب لیگ کا وفد شام کی حکومت اور حزب اختلاف کے راہنماؤں کے ساتھ مذاکرات شروع کرانے کے امکانات پر صدر سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم واچ چاہتی ہے کہ عرب لیگ ان سے غیر جانب دار سویلین معائنہ کاروں کو شام میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے جائزے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کرے۔

XS
SM
MD
LG