رسائی کے لنکس

برطانیہ میں مقیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ شام کی فضائیہ نے اتوار کو شمالی علاقے راقہ میں اسکول پر بمباری کی ۔

شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ باغیوں کے زیر تسلط ایک علاقے میں واقع اسکول پر فضائی حملے میں کم ازکم 9 افراد ہلاک ہوگئے جس میں اکثریت طلبا کی تھی۔

برطانیہ میں مقیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ شام کی فضائیہ نے اتوار کو شمالی علاقے راقہ میں اسکول پر بمباری کی ۔

یہ علاقہ سب سے بڑے شہر حلب کے قریب واقع ہے جو صدر بشار الاسد کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے مسلح تحریک کے باغیوں کا گڑھ ہے۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کے ماہرین نے اتوار کو شام میں ان سات مختلف مقامات کا دورہ شروع کیا جہاں حملوں کے دوران مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کیے جانے کے بعد کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق ایک تنظیم کے معائنہ کار بھی آئندہ چند روز میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے سے متعلق اپنے کام کا آغاز کر رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG