رسائی کے لنکس

شامی فورسز نے باغیوں سے ایک اور اہم قصبہ چھین لیا


مشرقی حلب کے مضافات میں شامی فورسز کے قبضے کے بعد لوگ شہر سے نکل رہے ہیں۔ 27 نومبر 2016

مشرقی حلب کے مضافات میں شامی فورسز کے قبضے کے بعد لوگ شہر سے نکل رہے ہیں۔ 27 نومبر 2016

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکومتی فورسز نے حلب کے مشرق میں ایک اہم علاقے صاخور کا قبضہ حاصل کر لیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’صنا‘ کے مطابق شامی فورسز نے پیر کو صاخور پر قبضہ کیا جو حلب میں باغیوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کے ادارے سیرئین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران شامی فورسز نے باغیوں کے زیر قبضہ لگ بھگ 10 علاقوں کا قبضہ حاصل کر لیا ہے۔

مشرقی حلب میں گولہ باری سے بڑے پیمانے پر تباہی۔ 28 نومبر 2016

مشرقی حلب میں گولہ باری سے بڑے پیمانے پر تباہی۔ 28 نومبر 2016

شامی فورسز نے ہفتہ کو حنانو ضلع کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا، 2012 کے بعد پہلی مرتبہ صدر بشار الاسد کی فورسز کو شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں اتنی کامیابی ملی۔

حلب کے مشرق سے ہزاروں افراد نے حکومت اور کرد کنٹرول والے علاقوں کی جانب نقل مکانی کی ہے۔

شام کی فورسز کو روس کی بھی مدد حاصل ہے، سیرئین آبزویٹری فار ہیومین رائٹس کے مطابق حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں پھنسے ہوئے شہریوں کی تعداد لگ بھگ ڈھائی لاکھ ہے اور اُنھیں خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

حلب شام کا دوسرا بڑا شہر ہے اور گزشتہ ماہ شامی فورسز نے اس شہر کا قبضہ باغیوں سے چھڑانے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG