رسائی کے لنکس

بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے: بشارالاسد


شام کے صدر بشار الاسد
شام کے صدر بشار الاسد

شام کے فوجی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مسٹر اسد کا کہنا تھا کہ اس اعتماد کے بغیر ان کی حکومت ان کے بقول دو سال سے جاری جارحیت کی مزاحمت نہ کرسکتی۔

شام کے صدر بشارالاسد نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ان کی فوجوں کو ملک میں جاری بحران پر قابو پانے میں کامیابی ہو گی۔

جمعرات کو شام کے فوجی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مسٹر اسد کا کہنا تھا کہ اس اعتماد کے بغیر ان کی حکومت ان کے بقول دو سال سے جاری جارحیت کی مزاحمت نہ کرسکتی۔

شام میں مارچ 2011ء میں بشارالاسد کی حکومت کے خلاف شروع ہونے والی تحریک بعد ازاں خانہ جنگی میں تبدیل ہو گئی جس میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

حکومت اور صدر کے باغی ایک دوسرے پر اس لڑائی کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

بدھ کو اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ اس کے ماہرین جلد از جلد شام میں ان تین مقامات کا دورہ کریں گے جہاں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نیسرکے کا کہنا تھا کہ ان تین مقامات میں سے ایک حلب کے نواح میں واقع خان الاصل کا ایک گاؤں ہے۔ انھوں نے دیگر دو مقامات کے نام ظاہر نہیں کیے۔

شام کے سب سے بڑے شہر حلب پر قبضے کی لڑائی کے دوران خان الاصل ایک کلیدی میدان جنگ رہا ہے۔ حکومت اور اس کے باغی ایک دوسرے پر رواں سال کے اوائل میں یہاں ہونے والی لڑائی کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگاتے ہیں جس میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG