رسائی کے لنکس

حمص پر گولہ باری کا سلسلہ جاری: کارکنان


An image grab taken from a video uploaded on YouTube on February 6, 2012 shows what was described as shelling on the Baba Amr district of the restive city of Homs in central Syria.
An image grab taken from a video uploaded on YouTube on February 6, 2012 shows what was described as shelling on the Baba Amr district of the restive city of Homs in central Syria.

شام میں سرگرم کارکنوں نے کہا ہے کہ سرکاری فوج نے حمص شہر میں درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

حمص صدر بشار الاسد کے 11 سالہ آمرانہ اقتدار کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کا اہم مرکز بنا ہوا ہے اور سکیورٹی فورسز نے اس کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

بدھ کو ہونے والی گولہ باری سے قبل اس شہر پر حالیہ دنوں میں کیے گئے حملوں میں سینکڑوں لوگوں کی ہلاکت کے دعوے کیے جا چکے ہیں۔

غیر جانبدار میڈیا پر پابندیوں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تصدیق ممکن نہیں۔

روس کے وزیر خاجہ سرگے لوروف نے ایک روز قبل کہا تھا کہ مسٹر اسد اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے اصلاحات کریں گے اور ایک نئے آئین کی تشکیل پر ریفرنڈم کے لیے عنقریب تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

شام کے صدر سے دمشق میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا مسٹر اسد عرب لیگ کے معائنہ کاروں پر مشتمل مشن میں توسیع کے حامی ہیں اور وہ حزب اختلاف سے مذاکرات کے لیے بھی تیار ہیں۔

XS
SM
MD
LG