رسائی کے لنکس

شام میں بم دھماکہ، ایک امریکی فوجی ہلاک


تاہم اس بم دھماکے سے متعلق مزید معلومات اور ہلاک ہونے والے فوجی کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

شام کے شمال میں دیسی ساخت کے بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔

امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے ایک بیان کے مطابق جمعرات کو شمالی شام میں بم دھماکے میں یہ ہلاکت ہوئی۔

تاہم اس بم دھماکے سے متعلق مزید معلومات اور ہلاک ہونے والے فوجی کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

داعش کے خلاف کئی ممالک کے اتحاد میں امریکہ بھی شامل ہے اور اس کے فوجی شام میں موجود ہیں۔

2012 سے شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی اب مزید پیچیدہ ہو چکی ہے کیونکہ شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں درجنوں مسلح باغی گروپ وجود میں آ چکے ہیں جب کہ داعش بھی اس ملک میں سرگرم ہے۔

داعش کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت اتحاد اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG