رسائی کے لنکس

شام: دارالحکومت سمیت متعدد علاقے اندھیرے میں


برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ دھماکا غاسولا کے علاقے میں باغیوں کی طرف سے کی جانے والی گولہ باری کے نتیجے میں ہوا۔

شام کے دارالحکومت دمشق سمیت متعدد علاقے بدھ کو دیر گئے ہونے والے ایک دھماکے کے بعد بجلی کی عدم فراہمی کے باعث اندھیرے میں ڈوب گئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ کے مطابق وزیر بجلی نے اس واقعے کی ذمہ داری ’’دہشت گردوں‘‘ پر عائد کی ہے جنھوں نے بجلی پیدا کرنے والے اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑایا۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا غاسولا کے علاقے میں باغیوں کی طرف سے کی جانے والی گولہ باری کے نتیجے میں ہوا۔

شام میں باغی دو سال سے زائد صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

ملک میں مارچ 2011ء سے جاری اس تحریک اور خانہ جنگی کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ 20 لاکھ لوگ پڑوسی ملکوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG